ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ایم سی بل کے خلاف آئی ایم اے نے 8 اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا

این ایم سی بل کے خلاف آئی ایم اے نے 8 اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا

Mon, 05 Aug 2019 22:54:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 05 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے قومی طبی کمیشن (این ایم سی) بل میں کچھ دفعات کے خلاف آٹھ اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اس نے کہا کہ میڈیکل کے طالب علم آئی ایم اے میڈیکل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک کے تحت ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھیں گے۔آئی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اعلان تمام جدید میڈیسن پریکٹیشنرز کے لئے ہے کہ وہ سب کے سب سیکٹر میں ہر سطح پر اپنے کام کے مقام کو چھوڑ دیں۔ طبی باڈی نے اپنی مقامی شاخوں میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی میڈیکل کے طالب علموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کلاسوں کا بائیکاٹ کریں اور آئی ایم اے کے ساتھ یکجہتی دکھائیں۔ایمس اور صفدر جنگ ہسپتال کے ریزیڈنٹس ڈاکٹروں نے ہفتہ کو اپنی ہڑتال ختم کر دی تھی اور مرکزی وزیر صحت ہرشورددھن کی اس یقین دہانی کے بعد کام پر لوٹ گئے تھے کہ این ایم سی بل کو لے کر ان کی پریشانیوں کو حل کیا جائے گا۔بل کے گزشتہ ہفتے راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد سے اس کی کچھ دفعات کے خلاف ڈاکٹر مظاہرہ کر رہے ہیں۔آئی ایم اے نے کہاکہ این ایم سی بل 2019 موجودہ شکل میں طبی علاقے کے لئے ناقابل قبول ہے۔ہزاروں غریب دیہی مریضوں کے لئے یہ براہ راست خطرہ ہیں،ملک کا صحت علاقے خطرے میں ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ہند جدید ڈاکٹروں سے بامعنی مذاکرات کرے اور مسئلہ فوری حل کرے۔ این ایم سی بل میں ایم سی آئی کی جگہ قومی طبی کمیشن کے قیام کی تجویز ہے تاکہ طبی تعلیم، پیشہ اور اداروں کے تمام پہلوؤں کی ترقی اور ریگولیشن کیا جاسکے۔ڈاکٹر بل میں کچھ ترمیم چاہتے ہیں۔ان کے مطابق اگر ان میں ترمیم نہیں ہوئی تو بل سے میڈیکل تعلیم اور صحت کی خدمات زوال کی جانب گامزن ہوں گی۔


Share: